لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے اور آپ سے مل کر خوشی ہوئی، خاتون کا شہباز شریف سے دلچسپ مکالمہ

Published on September 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

کراچی(یواین پی)’لاہور کا حشر دیکھ کر آپکی یاد آتی ہے، چاہتی ہوں کہ اگلی مرتبہ پورے پاکستان میں آپ کی حکومت ہو،‘ کراچی ائیرپورٹ پر خاتون کا شہباز شریف سے مکالمہ، ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ایک خاتون کے درمیان کراچی ائیرپورٹ پر دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے سردار اختر مینگل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔اسلام آباد روانگی کیلئے شہبازشریف کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔خاتون کا کہنا تھاکہ لاہور کا حشر کر دیا ہے، کچرا دیکھ دیکھ کر دل خراب ہوتا ہے، لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے اور آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes