راجن پور (خرم شہزاد بُھٹہ) راجن پور ، با اثر داماد بیوہ ساس کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے گھر اُجاڑنے پر تُل گیا تشدد سے ساس کا بازو توڑ دیا شر سے تنگ آکر سالے نے خود کُشی کر لی ۔ سنگ دل شخص سالی کو طلاق دلانے کے درپے متاثرہ خاتون دھاڑ فریاد کرتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئی ارباب اختیار سے ملزم کے شر سے تحفظ کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ مٹھن کی حاجرہ بی بی نے راجن پور پریس کلب میں آکر دھاڑ فریاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُس کے داماد منشی راؤ اکبر نے امجد اور افضل کے ساتھ ملکر جائیداد پر قبضہ جمانے کے لیے اُس پر زمین تنگ کر کرکھی ہے بزرگ بیوہ ساس کی دوسری شادی کرانے کے علاوہ اپنی حاملہ سالی ریحانہ کو طلاق دلانے کے در پے ہے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان کے شر اُس کا بیٹا خالد خود کُشی کر کے موت کو گلے لگا چکا ہے اور وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے متاثرہ بیوہ خاتون حاجرہ بی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام بالا اُسے ملزمان کے شر سے تحفظ فراہم کر کے اُسے انصاف دلایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور سٹی پولیس کی کاروائی عوامی احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے عادی چور گرفتار بکریاں برآمد
راجن پور (یو این پی ) راجن پور سٹی پولیس کی کاروائی عوامی احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے عادی چور گرفتار بکریاں برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھیڑی کالونی کے رہائشیوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سٹی راجن پور کے نئے ایس ایچ او محمد اصغر کی ہدایت پر پولیس نے غلام فرید عرف فدی نامی چور کو گرفتار کر کے چوری کی گئی بکریاں برآمد کیں ۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم عادی چور ہے جس پر چوری کے مختلف مقدمات درج ہیں درین اثناء علاقہ مکین جند وڈہ وغیرہ نے اعلیٰ حکام سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ زیر حراست ملزم کو ریلیف نہ دیا جائے ملزم چور ہونے کے ساتھ ساتھ عادی درخواست باز بھی ہے اس سے سابقہ چوریاں بھی برآمد کی جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری رہائش گاہ کی دیوار کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال
راجن پور (یو این پی ) آفیسر کالونی میں فخر جہاں پارک کے نزدیک سرکاری رہائش گاہ کی دیوار کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی تحریری درخواست پر اینٹی کرپشن نے سب انجینئر اور ٹھیکیدار کو 19 اپریل کو طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہری محمد امین بُھٹہ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن ڈیرہ غازیخان کو دی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ڈی پی او آفس کے سامنے فخر جہاں پارک روڈ پر آفیسر کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں کی باؤنڈری وال کی تعمیر میں سب انجینئر ارشاد نبی اور ٹھیکیدار شبیر احمد نے ملی بھگت کر کے ناقص مٹیریل استعمال کیا اور دیوار کو گرانے کے بعد نئی دیوار پرانی بنیادوں پر کھڑی کر کے کرپشن کر کے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راجن پور نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کو 19 اپریل کو دفتر میں طلب کر لیا ہے