میرا حق بنتاہے کہ فنکارگھرانہ کی لاج رکھتے ہوئے شوبز انڈسٹری پر راج کروں
فیصل آباد (یواین پی)اداکار ہ، ماڈل مہوش حیات نے کہا کہ ورثے میں ملنے والی شہرت و مقبولیت کسی بھی فنکار کے لئے چیلنج سے کم نہیں ہوتی۔ موجودہ دور میں انٹر ٹین منٹ انڈسٹری میں بہت کم فنکار ایسے ہیں جن کوفنکارانہ صلاحیتیں ورثے میں ملی ہیں، ان میں ایک نام میرا بھی شمار کیا جاتا ہے۔ ا گر مجھے انڈسٹری کی سب سے ہاٹ ایکٹریس قرار دیا جاتا ہے تو میرا اس میں کیا قصور ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرویو میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ معیاری و تفریحی فلمیں اور جاندار کردار میری ترجیحات میں شامل رہتے ہیں۔ میری والدہ رخسار حیات ماضی کی معروف اداکارہ رہیں،میرابڑا بھائی ذیشان حیات گلوکار و موسیقار ہے، بڑی بہن افشین گلوکارہ ہے اور دوسرا بڑا بھائی دانش حیات اداکار ہے،میری بھابھی فائزہ اشفاق ماڈل ہے۔اس صورتحال میں میرا حق بنتاہے کہ فنکارگھرانہ کی لاج رکھتے ہوئے شوبز انڈسٹری پر راج کروں۔