ہارون آباد(یو این پی) صوبہ پنجاب کی ہزاروں کچی آبادیوں کے قابضین کو مالکانہ حقوق تفویض کرنے کی بات متوقع بلدیاتی الیکشن کے ساتھ ہی سر اٹھانے لگی ہے ۔کیونکہ کذشتہ پنتالیس سال میں یہ اضافی بستییاں تین گنا حد تک پھیل چکی ہیں لیکن ان ادوار میں ترقیاتی فنڈز اب بھی بااثر لوگوں کے لئے مختص ہو رہے ہیں جو سراسر امتیازی رویہ ہی گردانہ جائے گا،انجمن فلاح غریباں کے ضلعی صدر شوکت علی نے کہا ہے ،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کچی آبادی کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج کا فوری اعلان کریں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قابضین کو مالکانہ حقوق کے الاٹمنٹ آرڈر ترجیح طور تقسیم کریں تاکہ عوامی و فلاحی ریاست کا خواب جلد عملا” پورا ہو سکے۔