دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ سسٹم کو بہتر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرے گا کمشنر ساہیوال
اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز ) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہونے چاہییں اور یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب سسٹم پوری توانائی سے کام کر رہا ہو ہمارے دفاتر لوگوں کے لئے سہولت اور آسانی پیدا کریں تاکہ لوگوں کو دفاتر اور کچہریوں کے چکر نہ لگانے پڑیں سرکاری افسران اپنے اختیارات کو عوامی فلاح و بہود کے لئے استعما ل کریں دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ سسٹم کو بہتر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرے گا ریو نیو سمیت دیگر دفاتر سے متعلقہ معاملات کی بہتری کے لئے افسران میرٹ اور شفافیت کے کلچر کے فروغ کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری میں عوام کی شکایات کے ازالہ کے لئے احکامات جار ی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر علی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال ،اسسٹنٹ کمشنر محمد آصف سمیت تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر لوگوں نے سرکاری دفاتر سے متعلقہ اپنی تحریری شکایات ،زمینوں پر قبضے ،سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ سمیت ،واپڈا ،محکمہ انہار سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلع میں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو لگائی جانےو الی ریو نیو کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے بارے میں بھی آگا ہ کیا قبل ازیں کمشنر علی بہادر قاضی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ سبزی منڈی ،پناہ گاہ ،اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور اقدامات کر رہی ہے پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور اسسٹنٹ کمشنر ز منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا انتظامی افسران اور پرائس مجسٹریٹس ضلع میں پھلوں ،سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کے سٹالوں کا بھی معائنہ کیا سبزیو ں اور پھلوں کا معیار اور ان کے نرخ بھی چیک کئے۔ انہوں نے پناہ گاہ میں کھانے اور دیگر انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ کی افادیت مسلمہ ہے انہوں نے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انسداد پولیو ویکسیئن کا و¿نٹر سمیت ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے اقدامات کو جاری رکھا جائے اوکاڑہ کا کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے نہ وہ جائے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا ہمدر د انہ رویہ اور بہتر علاج ہسپتال کے معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے بعد ازاں کمشنر علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں پودے لگائے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہار قاضی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلع میں پرائس مجسٹریٹس کے جاری تربیتی سیشن میں بھی خصوصی طور پر شرکت کی پنجاب حکومت کی جانب سے پرائس مجسٹریٹس کی ٹریننگ کے لئے شروع کئے گئے اس خصو صی کورس کی افادیت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے اور گرانفروشوں کے خلاف قا نونی کاروائی کے لئے پرائس مجسٹریٹس کا کر دار انتہائی اہم ہے پرائس مجسٹریٹس قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق فیلڈ میں اقدامات کریں اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات جاری رکھے جائیں ۔