فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنے صبح سویرے جھنگ روڈ کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کو چیک کیا۔انہوں نے مین روڈ سمیت مختلف محلوں کی سٹرکوں پرصفائی اپریشن پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول، سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان اور کمپنی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے ویسٹ ورکرز کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ صفائی اپریشن پر تیزرفتار عملدرآمد کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے صفائی اپریشن کی مانیٹرنگ جاری رہے گی۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ویسٹ ورکرز کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔