لاہور ۔۔۔ لاہور کی سیشن عدالت نے ادکارہ میراکیخلاف متنازعہ و یڈیو کیس میں ایف آئی اے کو سائبرکرائم کے تحت مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا۔ایڈیشنل سیشن جج صفدر بھٹی نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار نے بتایاکہ متنازعہ ویڈیوکیس میں عدالتی حکم کے باوجود ادکاری میرا اورنوید کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیاگیا لہذا ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کی جائے ایس ایچ او تھانہ مزنگ نے بتایاکہ مقدمہ درج کرنا پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں یہ اختیار ایف آئی اے کاہے ۔فاضل جج نے کیس ایف آئی اے کوبھجواتے ہوئے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا۔