اگلا الیکشن مسلم لیگ(ن) کا ہے، مریم نواز

Published on September 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکن بیانیوں کے تضاد میں نہ پڑیں، اگلا الیکشن مسلم لیگ(ن) کا ہے، پورے ملک میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چل رہا ہے، میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا، کارکنوں کو آئندہ الیکشن مضبوط اتحاد قائم کرکے لڑنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن کی میٹینگ ہوئی۔اجلاس میں مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مریم نواز، حمزہ شہباز شریف ، اویس لغاری ، عظمی بخاری ، ذیشان رفیق ، عبد الرحمن کانجو، نزہت صادق ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme