اسلام آباد (یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی کیلئے ذہنی اور جسمانی نشوونما ضروری ہے،پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں خاندانی نظام مضبوط ہے،انسانی تعلق کی بنیاد ہمدردی ہے۔عالمی یوم الزائمر کے موقع پر نیشنل ڈیمنشیا پلان کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ عمر کے کسی حصے میں کسی کا محتاج نہ بنے،عمر کے آخری حصے میں انسان کی یاداشت کم ہوتی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی کیلئے ذہنی اور جسمانی نشوونما ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ والدہ کی یاد میں ایک عظیم مقصد کیلئے شوکت خانم میموریل ہسپتال تعمیر ہوا۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل کی تعلیم میں موروثی بیماریوں سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں خاندانی نظام مضبوط ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی تعلق کی بنیاد ہمدردی ہے۔