نریندر مودی کا انتخاب کیا عوام کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اروند کیجروال

Published on April 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments
044
نئی دہلی ۔۔۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجروال نے کہا ہے کہ اگر عوام نے وزیراعظم کیلئے نریندر مودی کا انتخاب کیا تو ان کو 2 رخی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ بدھ کو بنارس میں دیہاتیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مودی بنارس سے نشست جیت بھی گئے تو وہ وڈورا کی نشست رکھیں گے جس کے بعد وارانسی اسی طرح رہے گا اور وہ ایوان میں وڈورا کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی سے عام آدمی پارٹی کی جیت بھارتی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ یہاں آپ کی زمینوں پر ہائی ٹیک شہروں کی تعمیر کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ غریب کسانوں سے زمین چھین لی جائے گی اور ان کا معاوضہ بھی دیں گے جیسا کہ وہ گجرات میں کر چکے ہیں۔ گذشتہ روز کیجروال ایک ماہ کی مہم پر وارانسی پہنچے جہاں 12 مئی کے انتخاب کیلئے 17 مئی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ انہوں نے بدھ کو وارانسی کے پارلیمانی حلقہ انتخاب میں کئی دیہات کے دورے اور میٹنگز شروع کر دی ہیں۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes