اس پلیٹ فارم سے دنیا میں ملک وقوم کا نام روشن کرینگے نومنتخب عہدیداران
لاہور(یواین پی)دفاع اسلام دفاع پاکستان اور مثبت صحافت کی علمبردار ملک گیر تنظیم بلومنگ رائٹرز آرگنائزیشن پاکستان نے مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا سید محمد قاسم چیئرمین،نسیم الحق زاہدی صدر،طارق مسعود وٹو سیکرٹری اطلاعات،علی عمران شاہین سینئر وائس چیئرمین،محمد احمد کمالی،ایس ڈبلیورضوی ٹائیگر شاہ،انعام الحسن کاشمیری وائس چیئرمین،رابعہ عظمت سیکرٹری جنرل،بشریٰ نسیم سینئر نائب صدر،سید آصف جاہ جعفری،میر افسرامان نائب صدر ور،محمد عتیق الرحمن ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محمد شاہد محمود ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات،عبدالحنان جوائنٹ سیکرٹری،ملک محمد اعظم رابطہ سیکرٹری،ڈاکٹر اعتزاز چوہدری صدر یوتھ ونگ،تسلیم اکرام چیئرپرسن خواتین ونگ،فاطمہ قمر سینئر وائس چیئر پرسن،مسرت شریں،رضیہ سبحان وائس چیئرپرسنزمنتخب جبکہ اوورسیز میں عاکف غنی فرانس کے صدر جبکہ اظہار الحق ہزاری کویت کے صدر منتخب۔نومنتخب عہدیدران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک انسٹیٹیوٹ ہے جہاں سے تربیت یافتہ افراد دنیا میں ملک وقوم کا نام روشن کرینگے۔