اوکاڑہ، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 مرد اور 1 خاتون سمیت 3 افراد زخمی

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) رینالہ خورد شیر گڑھ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 مرد اور 1 خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد شیرگڑھ روڈ نزد داؤد بندگی ہسپتال دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے دونوں موٹر سائیکل پر سوار 2 مرد اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog