اپنے جملہ پوانٹس آف سیلز کو ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم سے مربوط کریں حمل بلوچ

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments


کراچی (یواین پی) کراچی میں تعینات کمیشنر میڈیم ٹیکس پیئیر یونٹ کے افسر اعلی حمل بلوچ نے ایک ملاقات میں نمائندہ خصوصی کو بتایا حکومت نے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہر بڑے دوکاندار یا (ٹائیر ١)ریٹیلرز کے لئے یہ لازم قرار دیا ہے کہ وہ اپنے جملہ پوانٹس آف سیلز کو ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم سے مربوط کریں۔ یہ نظام موجودہ ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کرتا۔ اس کے برعکس اس نظام میں کچھ دوکانداروں، ریٹیلرز کو عمومی ٹیکس کی شرح کے مقابلے میں کم شرح سے ٹیکس دینے کی سہولت حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا یہ نظام محض اس بات کی کوشش ہے کہ دوکاندار کی جانب سے شہریوں سے وصول کیے جانے والے ٹیکس کا سرکاری خزانے میں جمع ہونا یقینی بنایا جاۓ۔ یہ نظام صرف درجہ اوّل (ٙٹائیر ١) کے بڑے ریٹیلرز کے لئے ہے۔ لہٰذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ درجہ اوّل کے ریٹیلرز سے خریداری کریں اور دوکاندار سے ایف بی آر کے کیو آر کوڈ اور انوائیس نمبر والی رسید کا تقاضہ کریں اور حکومت کی مثبت کوششوں کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آخر میں انہوں نے کہا یہ کاوش ایف بی آر کے ذیلی دفتر میڈیم ٹیکس آفس کراچی کی جانب سے کی جارہی ہے لہٰذا اس مہم میں بھرپور طریقے سے شامل ہو کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog