اسلام آباد(یواین پی) پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں بزرگ شہریوں کا عالمی دن یکم اکتوبر کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں مقررین خطاب کرکے بزرگ شہریوں کے حقوق کے متعلق میں شعور اجاگر کریں گے اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشرا ور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔