پنجاب میں وہاڑی، رحیم یار خان، لاہور سمیت دیگر ​شہروں میں ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف

Published on September 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب میں لا ہور سمیت 8 شہروں میں ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی لاہور میں جعلی ویکسی نیشن کے بعد پنجاب حکومت نے 8 شہروں میں بروقت کارروائی کی ہے اور 16 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 12 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کی طرف سے سیالکوٹ، وہاڑی، رحیم یار خان، لودھراں، لاہور، فیصل آباد، چنیوٹ اور ملتان میں کارروائی کی گئی۔چیف سیکرٹری کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ ویکسین کا جعلی اندراج کرنیوالے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes