ضلع میں اس وقت کروناکے169مثبت کیس ہیں؛خورشید جیلانی

Published on September 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کروناکے169مثبت کیس ہیں جن میں سے163مریض اپنے گھروں میں ہی آئسو لیشن میں ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ6 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساوَتھ سٹی میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کرونا وائر س کی چوتھی لہر ڈیلٹا وائرس انتہائی خطرناک ہے جس کی وجہ سے کرونا کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے عوام الناس احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں انہوں نے کہا کہ صرف احتیاط سے ہی اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے انتہائی ضرورت کے تحت ہی ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ویکسئین لگوانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ہم معمول کی زندگی کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes