ٹیسٹ کینسل کئے جائے اور دوبارہ ہمارے میرٹ کی بنیاد پر کرائے جائیں طلبا کی پریس کانفرنس
ٹھٹھہ(یواین پی) پاکستان میڈیکل کمیشن کے جانب سے میڈیکل کالج میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں طلبہ اور طلبات نے اپنے جائز مسائل حل کرنے اور اپنے ناانصافیوں کے خلاف عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کے،جو بھی ہمیں سوال دیئے گئے تھے وہ سبھی آؤٹ آف کورس تھے من پسند شاگردں کو آفس میں پیپر حل کرائے جوکہ سراسر ناانصافی ہے ہمیں میرٹ کے بنیاد پے ٹیسٹ لینے تھے مگر ایسا ہوئا نہیں،جبکہ ٹیسٹ ایک دن سب کے ہونے چاہئیں مگر ان لوگوں نے مختلف تاریخوں میں طلبہ کی ٹیسٹ لئے گئے پوری مہینے میں 60 ٹیسٹ لیکر میرٹ کے دھجیاں اڑائی گئیں ہمیں جو سوالات دیئے گئے اس میں ٹک کرنے کا بھی آپشن بھی غلط دیا گیا تھا ہماری نشاندگی کرنے پر بھی پیپر لینے والے نے کہا کے ہم انہیں بعد میں صحیح کر دینگے رزلٹ انٹر نیٹ پر نہیں ہے ہر روز طلبہ کو شام کو پاس اور وہی شاگرد صبح کو فیل ہوجاتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعظیم پاکستان اور دیگر قانوں نافد کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے یہ ٹیسٹ کینسل کئے جائے اور دوبارہ ہمارے میرٹ کی بنیاد پر کرائے جائیںدوسرے جانب ہم ٹھٹھہ ضلع ڈسٹرکٹ کے شاگرد احتجاج کو مزید وسیع کرینگے