ہارون آباد (یو این پی)سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی جنوبی پنجاب شوکت محمود بسراء نے اپنے آفس میں میڈیا کو بتایا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر آبپاشی کی توجہ کے سبب علاقہ ہارون اباد،فورٹ عباس کے لاکھوں کسانوں کا دیرینہ مطالبہ چوبیس ستمبر سے پورا کر دیا ہے ،ہاکڑہ کی تین ذیلی نہروں ون ایل /تھری آر/فور آر کے لئے فوری نہری وارہ بندی ختم کردی گئی ہے اب کسی ہنگامی صورت کے سوا کھیت کھلیان سرسبز رہے گے ملکی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور نہروں کی ٹیل تک پانی کی رسائی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے،پشتے کی مضبوطی سے ہاکڑہ کی استعداد جال والا سے 2850سے 3200 کیوسک تک بڑھ سکے گی باقی نہروں کا بھی شیڈول بعد میں دیں گے چیف انجینئر نے محکمہ انہار محمد خالد بشیر،ایس ای ہاکڑہ شیخ محمد الطاف،ایکسئن ہاکڑہ نعیم الحسنین،ایکسئن ڈیولپمنٹ نواز عباسی ہیڈ جال والا ہاکڑہ کینال،و دیگر حکام اریگیشن و عوامی نمائندے بھی موقع پر موجود تھے۔