فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کے علاقہ اعوان والا میں ایک این جی او کی جانب سے سرکاری سرپرستی میں خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود و تعلیم و تربیت کیلئے سکول قائم کردیاگیا۔ سکول میں ٹرانس جینڈرز کو نان فارمل تعلیم دی جارہی ہے جبکہ خواجہ سراؤں کو باعزت روزگارکمانے کیلئے مختلف ہنر بھی سکھائے جارہے ہیں۔