عائزہ خان نے ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انکی اپنی بیٹی کے ہمراہ کچھ تصاویر بھی ہیں
فیصل آباد(یواین پی)پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بیٹی حورین سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بیٹی حورین سے اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ عائزہ خان نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں انکی اپنی بیٹی کے ہمراہ کچھ تصاویر بھی ہیں۔ان تصاویر کے ساتھ ہی اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ” میری دنیا ہے تجھ میں کہیں “اس سے قبل بھی اداکارہ عائزہ خان مختلف تہواروں کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عائزہ خان اور ان کی بیٹی حورین ایک جیسے کپڑے بھی پہنتے ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال ماہ جولائی میں اداکارہ کی بیٹی حورین 6 سال کی ہوئیں ہیں اور ان کی سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائی گئی تھی۔