اسلام آباد (یواین پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس”کل“ بدھ کواسلام آباد میں ہوگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں وزارت امور خارجہ، بیرون ملک پاکستانی مشنز اور وزارت کے ماتحت اداروں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔