دونوں ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمار ٹم کے لئے بجھوادیا اور زخمی ڈرائیورطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
چوہنگ(یواین پی) تھانہ شرقپور کے علاقہ میں دونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چوہنگ کے رہائشی کو ساتھی سمیت قتل ایک ساتھی شدید زخمی مقامی پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیئے بجھوادیا اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا واقع کی اطلاع پر مقتول کے گھروں میں کہرام مچ گیا ، تفصیلات کے مطابق چوہنگ ک رانا ٹاؤن کا رہائشی وقار نامی نوجوان اپنے ساتھی مصطفی کے ساتھ مہران گاڑی میں شرقپور سے واپس آرہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم دو افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وقار اور مصطفی پچھلی سیٹ پر بیٹھے موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی ڈرائیو کرنے والا نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھانہ شرقپور پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیئے اور ضروری کاروائی کے بعد دونوں ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمار ٹم کے لئے بجھوادیا اور زخمی ڈرائیور کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے،اس انہونی واردات کی اطلاع جب چوہنگ رانا ٹاؤن میں پہنچی تو کہرام مچ گیا