اٹھارہ سالہ دوشیرہ کو گھر میں گھس کر بے آبرو کردیا
فیصل آباد (یو این پی)تھانہ گڑھ کے علاقے چک نمبر 455 گ ب کی رہائشی منورسلطانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم شکیل اور اس کے دیگر ساتھیوں نے زبردستی گھر میں داخل ہوکر اس کی اٹھارہ سالہ بیٹی سے (س)کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس پر پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارر وائی شروع کردی۔
مختلف واقعات میں 3لڑکیوں سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی
فیصل آباد (یو این پی)مختلف واقعات میں تین لڑکیوں کو گھر سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 209 رب کے رہائشی محمد نعیم کی چودہ سالہ بیٹی (ر) کو ملزم ریاض نے، تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے 76 ج ب کے رہائشی محمد دین کی پندرہ سالہ بیٹی (آ)کو نامعلوم ملزموں نے جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے حسین آباد کی رہائشی خالدہ پروین کی 13 سالہ بیٹی (ن)کو نعمان نے گھر سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے کار روائی شروع کردی۔
تیرہ سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
فیصل آباد (یو این پی) تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 102 رب کے رہائشی قربان علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نواسہ 13 سالہ نبیل ضروری کام کے سلسلہ میں گلی میں جا رہا تھا کہ ملزم وسیم رشید بہانے سے اپنے ساتھ گھر لے گیا جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔