اسلام آباد(یواین پی) معرف عالم دین مولانا طارق جمیل کی دوسری شادی سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے لگیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک سکرین شارٹ شئیر کیا جس پر فیک نیوز لکھا ہوا ہے۔طارق جمیل کی طرف سے شئیر کیے گئے سکرین شارٹ پر لکھا تھا کہ پہلی بیوی سے جھگڑا اور دوسری سے محبت،مولانا طارق جمیل کی دوسری بیوی منظر عام پر آ گئی ہے۔مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر میری دوسری شادی سے متعلق کچھ یوٹیوب چینلز ویوز اور سبسکرائبرز کی خاطر جھوٹ بول رہے ہیں، اس بات کا حقیقت سے بالکل بھی تعلق نہیں ہے۔اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔یہاں واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کا شمار ملک کی معروف ترین شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کراچی میں اپنے ملبوسات کے برینڈ ایم ٹی جے کے پہلے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے ملبوسات کے برینڈ ایم ٹی جے کے پہلے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام کاروبار کریں تا کہ مدارس کے مالی مسائل حل کیے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ربن کاٹ کر اپنے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کیا، اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ علما کرام تجارت بھی کریں تاکہ مدارس کے مالی مسائل حل ہوسکیں – مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر کورونا کی وبا سے چھٹکارے کے لئے خصوصی دعا کی۔کورونا ایس اوپیز کے تحت آوٹ لیٹ کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، جہاں شہریوں کو مشرقی اور روایتی فیشن کا چہرہ بننے والے برینڈ ایم ٹی جے کی جانب سے افتتاح کے پانچ روز تک جدید قابل بھروسہ مصنوعات پر 20فیصد تک کی خصوصی رعایت فراہم کی گئی ہے۔