وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ”ورلڈ ہارٹ ڈے“ پر خصوصی پیغام

Published on September 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ”ورلڈ ہارٹ ڈے“ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سنت نبوی ؐ کے مطابق سادہ غذا اور سادہ زندگی گزارنے سے امراض قلب سے بچاؤ ممکن ہے -امراض دل سے بچاؤ کے لئے صحت مند طرز زندگی ہی بہترین حل ہے-دل کو صحت مند رکھنے کے لئے سگریٹ نوشی کو ترک کرنا ضروری ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے دل کی صحت کا خاص خیال رکھیئے-کورونا اور ڈینگی کے ممکنہ خطرے کی وجہ سے امراض قلب میں مبتلا افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ امراض قلب کے مریضوں کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں – چاروں صوبوں کے سنگم پر امراض قلب کے علاج کے لئے ڈیرہ غازی خا ن میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جا رہا ہے- ڈویژنل اور ضلعی ہسپتالوں میں کارڈیالوجی وارڈکی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ جاری ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر آباد میں انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کو فنکشنل کرنے سے لاکھوں مریض مستفید ہو رہے ہیں – پنجاب میں مزید کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے-

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题