شریف فیملی نے تین نسلوں کا حساب دے دیا،عظمی بخاری

Published on September 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

لاہور(یواین پی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آپ اب صرف دیواروں میں ٹکریں ہی ماریں گے،فیاض چوہان کی زبان آج ان کا ساتھ نہیں دے رہی ہے،ٹی ٹی کے غبارے سے بھی ہوا نکل چکی ہے،پہلے پاکستان کی عدالتوں سے آپ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،اب برطانیہ کی عدالت نے بھی آپ کے جعلی وزیراعظم کے الزامات کو جھوٹا قراردے دیا ہے،جھوٹ کا دفاع زیادہ دیر نہیں ہوسکتا،لیکن اس ٹولے نے بنی گالہ کمپنی سے باقاعدہ جھوٹ کی تربیت لی ہے۔عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاکہ اگر آپ لوگوں میں تھوڑی سی شرم ہوتی تو ڈوب مرتے۔شریف فیملی نے تین نسلوں کا حساب دے دیا ہے۔عمران خان علیہ باجی کی سلائی مشین کا حساب نہیں دے سکے۔ہماری لیڈرشپ پر چار سالوں سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔لیکن الحمد اللہ ہر جھوٹے مقدمے میں ہم عدالتوں سے سرخرو ہورہے ہیں۔میاں نواز شریف اور شہبازشریف محنت اور دیانتداری سے قوم کی خدمت کی۔اس عمران خان حکومتی مشنری اور ایجنسیوں کے استعمال کے باوجود ہماری قیادت کیخلاف ایک ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کرسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme