دریائے سندھ میں پانی کی کمی پر سیاسی سماجی اور ماحولیاتی ماہرین کااظہارتشویش

Published on September 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ حمید چنڈ) ٹھٹھہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی پر سیاسی سماجی پانی اور ماحولیاتی ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارسا اور واپڈا کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظھار کیا ہے سابق سینیٹر سسئی پلیجو نے واپڈا اور ارسا چیئرمین کے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا اس سلسلے میں فشر فوک فورم کی جانب سے مقامی جیم خانا مکلی میں انڈس ڈیلٹا کو بطور انسان کی قانونی حیثیت دینے کے لیے ڈائیلاگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس خدا بخش بھرانی محبوب بروھی سیاسی سماجی رہنماوں کے علاوہ پی جی ای ٹھٹھہ کے سید تشکیل حسین شاہ نے اور شھریون نے شرکت کی اس موقعی پر سسئی پلیجو نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی سندھ اور ڈیلٹا کے پانی کے حقوق کو متاثر کر رہا ہے اور یہ کہ ارسا اور واپڈا کی کارکردگی اب متنازعہ ہو گئی ہے۔ ” دو چیئرمینوں کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے سسئی پلیجو نے سندھ بیراج پر سخت تحفظات کا اظہار کیا وفاق صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے اوریکہ طرفہ فیصلے کیئے جا رہے ہیں سسئی پلیجو نے کہا کہ سندھ کو جزیروں ، دریاؤں اور پانیوں کے معاملات میں اعتماد میں نہیں لیا جاتا ہے ایسی صورت میں پانی کے لیے ہر فورم پر ایک پرفیکٹ کیس رکھا جائے گا ، اور انڈس ڈیلٹا کے معاملی پر پارلیمنٹ میں قانونی سازی کی جائیگی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فشر فوک فورم کی رہنما بیبی یاسمین شاہ ڈیلٹا اسٹڈیز سنٹر سندھ یونیورسٹی کے انچارج پروفیسر مختار احمد مہر واٹر سپیشلسٹ انجینئر اوباہیو خشک خدا بخش بہرانی اور دیگر نے کہا کہ چاروں صوبوں کے بعد انڈس ڈیلٹا کے لیے پانچواں نمبر پانی مختص کیا جائے دریائے سندھ ہمارا محافظ ہے ، جس نے سندھ کی تہذیب کو جنم دیا۔ جیسا کہ ہو سکتا ہے ، دریا کو روکنا اور اس کے پانی پر انحصار کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا تقریب کے اختتام پر سید معراج شاہ نے سسئی پلیجو سے مختلف امور پر خصوصی گفتگو کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes