خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Published on October 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments


سوات(یواین پی) ​خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی علاقہ تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کیوں اور کیسے آتے ہیں؟زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes