داتا دربار کی انتظامیہ کی چند منظور نظر خواتین کو خصوصی مراعات

Published on October 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

جائے مخصوصہ میں زائرین خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات
لاہور (یواین پی ) حضرت داتا ہجویری کے سالانہ عرس کے موقع پر خواتین کے احاطے میں انتہائی بدنظمی دیکھنے میں آئی جہاں معیز نامی ملازم نے منظور نظر خواتین شازیہ اور حنا کے لئے خصوصی خیمے لگائے جس کی وجہ سے خواتین زائرین کو مسائل درپیش آئے دھکم پیل کی وجہ سے کئی خواتین زخمی بھی ہوئی جبکہ شازیہ اور حنا نامی خواتین کے لگائے گئے خیمے خواتین کے لئے تکلیف کا باعث بنے رہے ۔ شازیہ نے وہاں موجود دربار کے خادمین سے خصوصی پروٹوکول کے علاوہ خواتین کو خیموں کے دور رہنے کی خدمات حاصل کیں ۔ وہاں موجود خواتین سے جب اس بارے میں گفتگو کی گئی تو پتہ چلا کہ شازیہ نامی خاتوں عرصہ دراز سے انتظامیہ کی ملی بھگت کے ساتھ ہر جمعرات اور گیارویں شریف کے مواقع پر خصوصی خیمہ لگاتیں ہیں جہاں منظور ِنظر خواتین کے علاوہ کسی کے جانے کی اجازت نہیں ہوتی مزید تفصیلات کے مطابق شازیہ نامی اس خاتون کو معیز سمیت دربار کے دیگر اہلکاروں کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ دربار کے قوانین کے مطابق کسی بھی شخص کو دربار کے احاطے میں خصوصی مجلس کا اختیار حاصل نہیں ہے اس کے باوجود یہ گروہ نہیں دیدہ دلیری سے ان قوانین کو توڑ رہا ہے اور دربار انتظامیہ آنکھیں بند کئے بیٹھی ہے ۔خواتین زائرین کا اس موقع پر مطالبہ تھا کہ شازیہ اور حنا نامی خواتین کو دربار کے احاطے میں کسی قسم کی سرگرمی سے روکاجائے اور عام زائر خواتین کو سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ معیز نامی شخص اور دیگر اہلکاروں کی سرزنش کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog