لوگوں کی مشکلات کا حل ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز

Published on October 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

ریو نیو ریکارڈ کا درست ہونا انتہائی اہم ہے اس سلسلہ میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اسسٹنٹ کمشنر آفس دیپالپور میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا انہوں نے محکمہ مال سے متعلقہ عوامی شکایات کے حل کےلئے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے آخری حد تک جائیں لوگوں کی مشکلات کا حل ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور کوتاہی نہیں ہونا چاہیے زمین اور جائیداد کے معاملے،فرد اور خاندان کے لئے حساس اور اہمیت طلب ہیں اس لیے ان کو انتہائی احتیاط ،شفاف انداز اور میرٹ پر حل ہونا چاہیے ۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنردیپالپور ،تحصیل دار دیپالپور سمیت محکمہ ریو نیو کا فیلڈ عملہ بھی موجود تھا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تمام درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جار ی کئے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کی تاکید کی ۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل کے اجرا،درستگی ریکارڈ ،انتقالات کے اندراج ،معائنہ ریکارڈ سمیت ریو نیو سے متعلقہ معاملات کو میرٹ پر شفافیت سے حل کیا جائے تمام افسران اور اہلکاران لوگوں کی سہولت کو اولین اہمیت دیں انہوںنے کہا کہ ریو نیو ریکارڈ کا درست ہونا انتہائی اہم ہے اس سلسلہ میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme