پنجاب حکومت نے صوبہ کو کلین اینڈ گرین بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے محمد علی اعجاز

Published on October 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

سرکاری ادارے عوامی خدمت کے ذریعے اپنی اہمیت منوائیں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کا معاملہ انتہائی اہمیت طلب اور میونسپل سروسز کی فراہمی میں فوقیت طلب ہے ۔ ماضی میں اس کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے شہروں میں ہمیں گھمبیر مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے صوبہ کو کلین اینڈ گرین بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے جو مستقبل کی منصوبہ بندی اور ہمارے شہری مسائل کا حل ہے۔ صفائی ستھرائی ، سیوریج سسٹم کی بحالی اور کوڑا کرکٹ کو شہروں سے باہر محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لئے اب مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ میونسپل سروسز کی بہتر انداز میں فراہمی اب ممکن ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صمدپورا روڈ پر صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں کلین اینڈ گرین پروگرام کو اولین ترجیح بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ایس او پیز کے مطابق اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے عوامی خدمت کے ذریعے اپنی اہمیت منوائیں، اپنی کارکردگی سے اپنے اور اپنے ادارے کے لئے نیک نامی کا باعث بنیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题