رائیونڈ(یواین پی ) رائیونڈ کے نواح جیانگا میں عاشق نے محبوبہ کو شادی سے ایک روز قبل گولیاں مار کر قتل کر دیا شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا رائیونڈ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیئے بجوا دیا اور ملز کی تلاش جاری،تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے نواح جیانگا میں غلام مصطفی کا لڑکی طاہرہ سے معاشقہ چل رہا تھا لڑکی کے والدین نے طاہرہ کی شادی طے کر دی تھی مہندی والے دن عاشق غلام مصطفی نے موقع پر اپنی محبوبہ کو کسی اور کی دلہن بنے کے غم پر گولیاں برسادیں طاہرہ موقع پر ہلاک ہو گئی، اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جلد گرفتا کر لیا جائے گا، شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا، عشق کا انجام بھیانک ظالم عاشق نے اپنی ہی محبوبہ کو موت کے گاٹ اتار کر عاشقو ں کی توہین کی ہے