مسلم لیگ ن وطن عزیز کی سا لمیت اور تحفظ کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے
پھولنگر( یواین پی)مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماءحاجی رانا غلام مصطفی نے کہا ہے کہ رانا سکندر حیات کو تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیئے ضلع قصور میں کنوینیئر مقر کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائدین کا قابل تحسین اور مبار ک باد کے مستحق ہیں، مخلص عہدیداروں کا تقرر ہی پارٹی کی حیات ہے موجودہ حکومت بری طرح ناکا م ہو چکی، تبدیلی سرکار نے تین سال جھوٹ ، عوام کا خون نچوڑنے اور سیاسی مخالفین کے خلاف مفروضوں پر کیس اور سیاسی انٹقام کا نشانے بنانے کی ہیٹرک کر لی ہے، نئے پاکستان کا عوام کو خواب دیکھا کر پرانے کا بھی حلیہ بگاڑ دیا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو خوشحال اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز کی سا لمیت اور تحفظ کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے میاں نواز شریف ہی دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے ملک کے اندر مہنگائی آ سمان کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے اس قدر مہنگائی نے غریب آ دمی کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھا کہ جب مہگائی ہو تو سمجھیں وزیراعظم چور ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم اب کہہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں جبکہ حکومتی مشیروں کی فوج میڈیا پر آ کر سب اچھا کے علاوہ اور کوئی جواب نہیں دیتے