ایبٹ آباد میں ڈینگی وائرس کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی

Published on October 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

پشاور(یواین پی)خیبر پختونخوا میں روان سال ڈینگی سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی ہے، ایبٹ آباد میں ڈینگی وائرس کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 178 افراد میں ڈینگی کے کیسز سامنے آئے،جس کے بعد پشاور کے 12علاقے ڈینگی کیلئے ہاٹ سپاٹ قراردے دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پشاورمیں 41،نوشہرہ میں 41، بونیرمیں 12 مردان میں 37، خیبر اور صوابی میں 8,8 ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 223 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق صرف لاہور میں ڈینگی کے 167 کیس سامنے آئے ہیں۔اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 94 شہری ڈینگی سے بیمار پڑگئے ہیں۔ کراچی میں بھی زیر علاج ڈینگی کا مریض انتقال کرگیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme