لاہور(یواین پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، پٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی سے ستائے عوام پر ایک اور ظلم ہے۔سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنگوں ہو چکی ہے، حکومت فی الفور اضافہ واپس لے، اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔