فیصل آباد (یواین پی) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عمر شریف صاحب، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمر شریف صاحب آپ ہمیشہ سکون سے رہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے آپ کی انمول خدمات کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔سابق کپتان نے کہا کہ کئی سالوں سے آپ کے ابدی مزاح سے ہم لطف اندوز ہوئے ہیں۔سابق کپتان شاہد آفریدی کا پیغام میں مزید کہنا تھا کہ آپ کو ہمیشہ کے لیے یاد کیا جائے گا۔