این ٹی ایس انتظاریہ امیدوران کی تقرریوں پر پابندی عائد
کوٹلی(یو این پی)محکمہ تعلیم این ٹی ایس ویٹنگ میرٹ تعطل کا شکار ہو گیا،ایلمنٹری ٹیچرز کے رولز مرتب ہونے تک این ٹی ایس انتظاریہ امیدوران کی تقرریوں پر پابندی لگا دی گئی ،این ٹی ایس میں پرائمری کیڈرز کی بنیاد پر میرٹ کی تشکیل ہوئی تھی دونوں کیڈرز کے یکجا ہونے سے این ٹی ایس کی قانونی حیثیت متنازعہ ہو گئی۔ حکومت نے سیکرٹریز تعلیم،سروسز اور مالیات کو11اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے 14اکتوبر کو محکمانہ اجلاس طلب کر لیا ۔سرکاری ملازمت کی عمر 40سے35سال کرنے سے سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ۔ این ٹی ایس میرٹ لسٹ میں شامل امیدوار انتہائی پریشان۔تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیوں پر کارروائی روک دی ہے یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر این ٹی ایس کے ذریعے پرائمری اور جونیئر کیڈرز کی بنیاد پر میرٹ کی تشکیل ہوئی تھی بعد ازاں حکومت آزاد کشمیر نے دونوں کیڈرز کو یکجا کر کے ایلمنٹری ٹیچر کا نام دے دےا جس پر این ٹی ایس کی قانونی حیثیت متنازعہ بن گئی ۔موجودہ حکومت نے ایلمنٹری ٹیچرز کی تقرریوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم ،سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری مالیات کو11اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے بھی 14اکتوبر کو محکمانہ اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں نئی تقرریوں اور ایلمنٹری ٹیچرز کے رولزمرتب کرنے کی بابت غور کیا جائے گا۔حکومت آزاد کشمیر نے سرکاری ملازمت کی عمر 40سال سے کم کر کے 35سال کر دی جس سے آزاد کشمیر کے سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ دوسری طرف این ٹی ایس میرٹ لسٹ میں شامل امیدوران انتہائی پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں۔