پنڈورا پیپرز میں اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی سامنے آگئی

Published on October 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پنڈوراپیپرز کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سینئر لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گرد گھیرا مزید تنگ، پنڈورا پیپرز میں اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ’پنڈورا پیپرز ‘ نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ۔700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں ہیں۔اِن پاکستانیوں میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی شامل ہے۔ پنڈورا پیپرز میں اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ اسحاق ڈار جو پہلے ہی پاکستان میں متعدد کیسز میں مطلوب ہیں اور انہیں عدالت کی جانب سے بھی متعدد بار طلب کیا گیا ہے، اب اُن کے بیٹے کی آف شور کمپنی سامنے آنے کے بعد اُن کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔تاہم پینڈورا پیپرز میں صرف لیگی رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی کئی معروف سیاسی شخصیات اور حکمرانوں کی آف شور کمپنیاں بھی سامنے آگئی ہیں۔ جن میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی جبکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں ہیں۔تحقیقات میں پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی سامنے آئی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme