اوکاڑہ(یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ مال مویشی قومی دولت ہیں دیہی معیشت میں جانوروں کی اہمیت مسلمہ ہے لائیو سٹاک سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرکے ہم نہ صرف ملک کی دودھ اور گوشت کی ضروریات کوپورا کر سکتے ہیں بلکہ کثیر زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے بہادر نگر ریسر چ انسٹیٹیو ٹ بہتری کی خدمات سر انجام دے رہا ہے ساہیوا ل نسل کی گائیوں کی بہترین افزائش نسل ،ان کے علاج و معالجہ کے لئے ادارہ کی کار کردگی قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادر نگر ریسر چ انسٹیٹیو ٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے بہادر نگر ریسر چ انسٹیٹیو ٹ میں مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کی ادارہ میں قائم فیلڈ ونڈا کی تیاری کے مختلف مراحل کا بھی جائزہ لیا انہوں نے لوہی نسل کی بھیڑوں ،ٹیڈیی بکریوںکی افزائش کے لئے تجر باتی پروگرام سے متعلقہ معلومات حاصل کی انہوں نے کہا کہ دیہات میں مال مویشی کسانوں کے لئے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اگر بہترین نسل کے جانور کسانوں کے پاس موجود ہونگے تو بہترین پیداوار کے ذریعے کسانوں کی معاشی حالت بہتر ہو سکے گی۔ ڈائریکٹر بہادر نگر فارم نے انہیں ادارہ میں جانور کی بہتر افزائش نسل کے لئے جاری منصوبوں اور مختلف چارہ جات پر کئے جانے والے تجر بات اور ان کے نتائج سے متعلق بتایا کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے بہادر نگر ریسر چ انسٹیٹیو ٹ کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کی ترقی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور غذائی خود کفالت کی منزل کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرے گی ۔