دنیا میں ایسے چند ہی ایسے لوگ ہیں جو سب کو ہنساتے اور خوشیاں بکھیرتے ہیں، اداکار
ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرکا کہنا ہے کہ بطوراداکارمیں نے لیجنڈ عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرجو متعدد بارپاکستان مخالف بیانات دینے پر خبروں کی زینت بنتے ہیں۔ لیکن پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال نے انوپم کھیرکوبھی غمزدہ کردیا۔انوپم کھیرنے اپنے وڈیوبیان میں کہا کہ لیجنڈ کامیڈین، اداکار اور انسان دوست عمرشریف صاحب کے انتقال پردکھ میں ہوں۔ عمر شریف حقیقت میں لیجنڈ اداکارتھے۔انوپم کھیرنے کہا کہ عمرشریف سے کافی سال قبل لندن میں ملاقات ہوئی۔ ان کا مزاح بہترین تھا۔ بطوراداکارمیں نے عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔اداکارنے کہا کہ دنیا میں ایسے چند ہی ایسے لوگ ہیں جوسب کوہنساتے اورخوشیاں بکھیرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ عمر شریف کے اہل خانہ اور مداحوں کو اس عظیم سانحے سے نکلنے میں مدد دے۔