ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی گلوبل وارننگ کی ایک بڑی وجہ جنگلات کا خاتمہ ہے حنیف پتافی

Published on October 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے ساحلی علاقوں میں درخت لگانا قابل تعریف عمل ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
ٹھٹھہ (یواین پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں گلوبل وارننگ کی ایک بڑی وجہ جنگلات کا خاتمہ ہے ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے ضلع میں جنگلات کی بحالی اور شجرکاری مہم کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی اور گردونواح کے علاقوں کی حفاظت کے لیے تمر کے درخت لگانا بھی بہت ضروری ہے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے ساحلی علاقوں میں درخت لگانا قابل تعریف عمل ہے اور اس سے ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ جیسے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ وہاں کے غریب مقامی لوگوں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن اینڈ ایڈوائزری کمیٹی (ڈی سی سی) کے 21 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کی مینیجر کنزرویشن حمیرا عائشہ، منیجر میرین سعد اسلام، ڈویزنل فاریسٹ آفیسر عبدالقدوس، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز غلام مرتضیٰ میمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولٹری اینڈ رسرچ ڈاکٹر محمد نعیم، ڈپٹی سینکچری وارڈن رشید احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری محمد صدیق پلیجو کے علاوہ محکمہ زراعت، آبپاشی، لائیو اسٹاک، اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ساحلی علاقوں میں مقامی این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مینیجر کنزرویشن ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان حمیرا عائشہ نے کہا کہ ہماری توجہ مقامی آبادیوں جس کا مرکز انڈس ڈیلٹا رہا ہے کیونکہ رہاں کی آبادی کو سب سے زیادہ مسائل کا سامنا ہے ڈی سی سی فورم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور عوامی آگاہی پیدا کرنے میں بہت م¶ثر ثابت ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog