ضلع اوکاڑہ کو ہم سب نے ملکر جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا ہے فیصل گلزار

Published on October 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

فرار ملزما ن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائیگا
اوکاڑہ(یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کے احکاما ت کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او فیصل گلزار نے چارج سنبھالتے ہی تمام ایس ڈی پی اوز کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کو ہم سب نے ملکر جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا ہے ہماری ٹیم میں وہ ہی رہے گا جو شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنائے گا۔انہی ہدایات کو مدنظررکھتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے مہر محمد یوسف نےاپنی ٹیم کے ہمراہ شب وروز محنت کرتے ہوئےوٹر سائیکل چور گینگ کوٹریس کرکے گرفتار کرلیاموٹر سائیکل چور گینگ 05ملزمان علی حید ر، عامر سہیل، اسدمنیر، حاکم علی اور غلام فرید شامل ہیں گینگ کے تین کارندے گرفتار ہیں جبکہ گینگ کے دو کارندے حاکم علی اور غلام فرید تاحال فرار ہیں۔ فرار ملزما ن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی فرار ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ملزمان شہر اوکاڑہ سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے دوسرے اضلاع میں پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے۔موٹر سائیکل چور گینگ کے قبضہ سے دس تقریبا دس لاکھ مالیت کی11موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے موٹر سائیکل چورگینگ کی گرفتاری کے بعد موٹر سائیکل چوری میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے کامیاب کارروائی پر ڈی پی او فیصل گلزار نے ڈی ایس پی مہر یوسف سمیت تمام پولیس پارٹی کو شاباش دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy