عوامی مسائل کا تیز رفتار حل اولین ترجیحات میں سرفہرست ہے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on October 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اپنے دفتر میں آئے ہوئے معذور سائل کا مسئلہ سننے کے لئے اس کے پاس جاکر بیٹھ گئے اور درخواست گزار کی بات تحمل مزاجی سے سنتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو فوری داد رسی کی تلقین کی۔ڈپٹی کمشنر روزانہ کی بنیاد پراپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کررہے ہیں۔انہوں نے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا تیز رفتار حل اولین ترجیحات میں سرفہرست ہے تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی محکموں کے سربراہان کوبھی عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے گریز کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ عوامی مسائل پر کان نہ دھرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا لہذا وہ عوامی ریلیف کے سلسلے میں محکمانہ کارکردگی کے معیار میں اضافہ کریں۔انہوں نے بزرگوں،مردوخواتین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات ومسائل کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog