رواں سال مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں

Published on October 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

لاہور (یواین پی) اس سال مون سون بارشیں رنگ نہ جما سکیں، ملک میں مون سون سیزن طویل ہو جانے کے باوجود ملک کے دونوں بڑے صوبوں میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال مون سون سیزن کے دوران ہوئی بارشوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔سندھ میں سب سے زیادہ 18 فیصد، آزاد کشمیر میں 17 فیصد جبکہ پنجاب میں 9 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے کچھ ریجنز میں معمول سے زائد مون سون بارشیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 21 فیصد، بلوچستان میں 18 فیصد اور خیبرپختونخواہ میں 5 فیصد معمول سے زائد بارشیں ہوئیں، صرف کچھ علاقوں میں معلوم سے زائد مون سون بارشیں ہوئیں۔اس رپورٹ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک میں مون سون بارشوں کا سیزن معمول سے زیادہ طویل رہا، اس کے باوجود بارشیں کم ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن کافی طویل ہو گیا، عمومی طور پر پاکستان میں مون سون بارشوں کا سیزن ستمبر کے وسط سے ختم ہونے لگتا ہے، تاہم رواں سال ملک میں اکتوبر کے دوسرے ہفتے سے مون سون سیزن اپنے اختتام کے قریب پہنچے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes