فیصل آباد(یواین پی) اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کاسنہری دور شروع ہوچکا ہے،میں اپنے آپ کو اس حوالے سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں میرا بھی تھوڑا سا حصہ ہے۔ماہ نور بلو چ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلم انڈسٹری میں اب معیاری اور اچھی فلمیں تخلیق ہورہی ہیں، اب ہماری فلم انڈسٹری میں بھی جدت آئی ہے اس کو تسلیم کرنا پڑے گا۔اداکارہ کاکہناتھاکہ شائقین نے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں میری فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرکے میرے اندر کے فنکار کو ایک نیا حوصلہ دیا جس سے میرا اعتماد اور بڑھ گیا۔