بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں،قاسم خان سوری

Published on October 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بچوں کے ساتھ شفقت بھرا رویہ بھی ان کی صلاحیتوں میں مثبت تبدیلیاں لاتا ہے۔منگل کو قومی کمیشن برائے چائلڈ رائٹس کے زیراہتمام منعقدہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے اور ان کے حقوق کو پورا کرنے کی تاکید کی ہے، بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت اور اچھی پرورش انہیں معاشرے میں نمایاں مقام دلانے کے لیے ضروری ہے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے، سٹریٹ چلڈرن کو سکولوں میں لانا حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题