جو قومیں استاد کا احترام کرتی ہیں تو ساری دنیاان کا احترام کرتی ہے ڈاکٹر ندیم آصف

Published on October 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

صوبہ بھر سے 106 اساتذہ کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اعزازات سے نوازا گیا
چوہنگ ( یواین پی) استاد دنیا کی واحد ہستی ہے جو اپنے سٹوڈنٹس کو اپنے آپ سے زیادہ کامیاب اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے جو قومیں استاد کا احترام کرتی ہیں تو ساری دنیا اس قوم کا احترام کرتی ہے، ڈاکٹر ندیم آصف ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شاندار ،منعقدہ تقریب سے کر رہے ،صوبہ بھر سے 106 اساتذہ کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اعزازات سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں صوبہ پنجاب بھر سے اساتذہ کو مدعو کیا گیا،تقریب کی صدارت میاں بختیار احمد قصوری نے کی،پنجاب حکومت کی جانب سے کرنل ہاشم ڈوگر صوبائی وزیر برائے پاپولیشن ویلفیئر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی،سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ نگار مبشر لقمان،معاون وزیر اعلی پنجاب حنیف خان پتافی اور چوہدری شہباز احمد آرائیں چیئرمین نیشنل میڈیا ایسوسی ایشن مہمانان گرامی کے طور پر شریک ہوئے،مہمانان گرامی اور مہمان خصوصی نے صوبہ بھر سے بلائے ہوئے 106 اساتذہ کرام کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ سے نوازا،بہترین ٹیچرز ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ میں ضیغم غفار چودھری،میاں زاہد عباس،عابد علی دستی،شفقت بلال،عبدالحمید مصطفائی،ساجد رزاق،قاسم نواز خان،پریس کلب چوہنگ کے صدر ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری،میاں شفقت محمود،شیخ محمد اشرف راجہ،میڈم نیلم فردوس،ملک نثار احمد،پروفیسر محمد عدنان،عمران شاکر،محمد ندیم قادری،سردار عبدالغفور ڈوگر و دیگر اساتذہ کرام شامل ہیں،مرکزی ترجمان آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن،اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان میں تعلیم اور استاد کی قدر و منزلت پر تنقیدی جائزہ پیش کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی استاد کو وہ مقام عطا کیا جائے جس کے وہ حقیقی حقدار ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题