عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں،علی امین گنڈا پور کا عوام کو انوکھا مشورہ

Published on October 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

مظفرآباد (یواین پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیرعلی امین گنڈا پور نے عوام کو مہنگائی سے بچنے کیلئے انوکھا مشورہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں،روٹی کے100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کھائیں، چائے میں چینی کے100 دانوں میں سے 9 دانے کم ڈالیں، 9 فیصد مہنگائی کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، چینی بہت مہنگی ہے، عوام کو چاہیے روٹی اور چینی کم استعمال کریں۔روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کردیں، اگرچائے میں چینی کے سو دانے ڈالتے ہیں تو نو دانے کم ڈالیں، عمران خان قرضے سے لے کر مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes