سابق گونر، نامور طبیب مصنف اور سماجی رہنماء حکیم محمد سعید کی23ویں برسی 17 اکتوبر کو منائی جائیگی

Published on October 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

لاہور(یواین پی) سابق گونر، نامور طبیب مصنف اور سماجی رہنماء حکیم محمد سعید کی23ویں برسی 17 اکتوبر کو منائی جائیگی اس سلسلہ میں لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہونگی وہ9 جنوری 1920 کو دہلی میں پیداہوئے تھے حکیم محمد سعید پاکستان کے ایک مایہ ناز طبیب تھے طب و حکمت،عالمی ادب کے تراجم،اسلام اوردیگر موضوعات پرا نہوں نے 200سے زائد کتب تصنیف کیں انکی شاندار خدمات کے صلہ میں 1966میں ستارہ امتیاز اور 2000 میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیاحکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہیں بچوں سے بے پناہ محبت تھی وہ بچوں کے رسالے نونہال سے اپنی شہادت تک منسلک رہے حکیم محمد سعید17 اکتوبر1998 کو کراچی میں فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme