موجودہ حکومت آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔چوہدری سرور

Published on October 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

لاہور(یواین پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاک افواج ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔ قومی اداروں کو کمزورکر نے کی سازشیں کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،موجودہ حکومت آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور اداروں کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین تر جیح ہے،کامیاب پاکستان پروگرام حکومت کا تاریخی پروگرام ہے،ہر پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر ے، پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔وہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج موجود ہے جنہوں نے دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے عزائم کو ہرمحاذ پر ناکام بنایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ملکی سر حدوں کے لیے جانوں کی قر بانیاں دینے اور ملکی سلامتی کا دفاع کر نیوالی پاک افواج پر 22کروڑ پاکستانیوں کو فخر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes